ناکامی سے مایوس ہونے کی بجائے وجوہات تلاش کریں:ثنا نواز

ناکامی سے مایوس ہونے کی بجائے  وجوہات تلاش کریں:ثنا نواز

لاہور( آئی این پی )فلم و ٹی وی کی اداکارہ ثنا نواز نے کہا ہے کہ زندگی میں آنے والی ناکامیوں سے مایوس ہونے کی بجائے ان کی وجوہات کو تلاش کرنا چاہئے ۔

ایک انٹرویو میں ثنا نے کہا کہ ٹی وی اورسٹیج کے فنکاروں نے فلمی صنعت کو نئی زندگی دی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شوبز انڈسٹری سے دور نہیں ہوئی، اچھے سکرپٹ اور کردار میری ترجیحات میں شامل رہتے ہیں۔ کوئی انسان محنت کرے اور اسے اسکا پھل نہ ملے یہ ممکن نہیں۔ میری کامیابی کیوجہ میری کام سے لگن اورجوش ہے اور میں اپنے کام میں مزید نکھا ر لانے کیلئے بھرپور محنت کر رہی ہوں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں