چرن جیوی نے کینسر ہونیکی خبروں کو افواہ قرار دیدیا

 چرن جیوی نے کینسر ہونیکی خبروں کو افواہ قرار دیدیا

ممبئی (این این آئی)بھارتی اداکار چرن جیوی نے کینسر میں مبتلا ہونے سے متعلق خبروں کو افواہ قرار دے دیا اور کہا کہ بروقت ٹیسٹ نہ کرواتا تو کینسر ہوسکتا تھا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق چرن جیوی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر خود کو کینسر ہونے کی خبروں پر وضاحت جاری کردی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ میں باقاعدگی سے ٹیسٹ کرواتا ہوں، نان کینسر پالیپس تشخیص ہوئے جنہیں نکال دیا گیا ہے ۔چرن جیوی کو کینسر تشخیص ہونے کی خبروں پر اْن کے مداح پریشان ہوگئے تھے ، جس کے باعث اداکار کو خود ہی وضاحتی بیان جاری کرنا پڑا۔انہوں نے اپنے پیغام میں لکھا کہ میں پہلے ہی بتا چکا ہوں کہ میڈیکل ٹیسٹ کرواتے رہنے سے کینسر سے بچا جاسکتا ہے ، بس گزارش ہے کسی موضوع کو سمجھے بغیر کچھ بھی نہ لکھیں کیونکہ اس سے لوگ دلبرداشتہ ہوجاتے ہیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں