ہالی ووڈ فلموں میں کام نہیں کرنا چاہتا:شاہد کپور

 ہالی ووڈ فلموں میں کام  نہیں کرنا چاہتا:شاہد کپور

ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ اداکار شاہد کپور نے مداحوں کو یہ کہہ کر حیران کردیا کہ وہ ہالی ووڈ فلموں میں کام نہیں کرنا چاہتے ہیں۔

ایک تازہ انٹرویو میں اداکار کا کہنا تھا کہ وہ بیس برس سے انڈین شوبز انڈسٹری میں ہیں اور انہیں اپنا شوبز حلقہ اور فلمیں بہت پسند ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ بالی ووڈ میں بہت اطمینان اور سکون محسوس کرتے ہیں اور یہاں بہتر طریقے سے کام کرسکتے ہیں۔اداکار کا کہنا تھا کہ اگر ان کو آفر دی گئی تو وہ ہالی ووڈ کی فلموں کے مقابلے میں تامل، تیلگو اور ملیالم فلمیں کرنا پسند کریں گے ۔شاہد کپور کا کہنا تھا کہ صرف ہالی ووڈ میں کام کرنا کوئی بڑی بات نہیں ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں