ایوارڈز واش روم کے ڈور ہینڈل پر لگائے ہیں:نصیر الدین شاہ
ممبئی (این این آئی)بھارتی سینئر ترین اداکار نصیر الدین شاہ نے فلمی ایوارڈز سے متعلق دلچسپ تبصرہ کیا ۔ ایک انٹرویو میں۔۔
نصیرالدین شاہ نے کہا کہ میرے نزدیک ان ایوارڈز کی کوئی اہمیت نہیں ہے ، کوئی بھی اداکار جو ایک کردار کو نبھانے کے لیے اس میں پوری محنت اور اپنی جان ڈال دیتا ہے وہ اچھا اداکار ہے ، مگر آپ ان سب اچھے اداکاروں میں سے صرف ایک کا انتخاب کرکے اسے سال کے بہترین اداکار کا ایوارڈ دیں تو یہ کیسے جائز ہے ؟نصیرالدین شاہ نے کہا کہ مجھے ان ایوارڈز پر بالکل فخر نہیں جو میں نے حاصل کیے ، میں اپنے آخری 2 ایوارڈز لینے بھی نہیں گیا۔ انہوں نے کہا کہ جب میں نے فارم ہاؤس بنایا تو میں نے اپنے ایوارڈز وہاں رکھنے کا فیصلہ کیا، جو بھی وہاں واش روم جائے گا اسے 2 ایوارڈز ملیں گے کیونکہ واش روم کے ہینڈل فلم فیئر ایوارڈز کے بنے ہوئے ہیں۔ ایوارڈز فلم انڈسٹری میں لابنگ کے نتائج کے سوا کچھ نہیں ہیں ۔