پہلی بار نویں جماعت میں محبت ہوئی تھی:میمونہ قدوس

پہلی بار نویں جماعت میں  محبت ہوئی تھی:میمونہ قدوس

کراچی(آئی این پی)اداکارہ میمونہ قدوس نے اعتراف کیا ہے کہ پہلی بار انہیں نویں جماعت میں محبت ہوئی تھی اور ابھی تک ان کے درمیان دوستی ہے۔

 ایک ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے میمونہ قدوس نے بتایا کہ انہوں نے ماس کمیونی کیشن کی ڈگری لے رکھی ہے اور انٹرن شپ کے لیے جب وہ پاکستان ٹیلی وژن گئیں تو انہیں وہاں اداکاری کرنے کا شوق جاگا۔ ایک سوال کے جواب میں اداکارہ نے اعتراف کیا کہ انہیں پہلی بار اس وقت محبت ہوئی تھی جب وہ نویں جماعت کی طالبہ تھیں۔ میمونہ قدوس نے بتایا کہ جس لڑکے سے انہیں محبت ہوئی، وہ ان کے والد کے دوست کے بیٹے تھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...