آنجہانی اداکار دیو آنند کا گھر جلد مسمار کر دیا جائے گا

آنجہانی اداکار دیو آنند کا  گھر جلد مسمار کر دیا جائے گا

ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ کے لیجنڈ آنجہانی اداکار دیو آنند کا ممبئی میں واقع گھر جلد مسمار کر دیا جائے گا۔

ممبئی کے پوش علاقے جوہو میں واقع دیو آنند کے عالیشان بنگلے کو مشہور صنعت کار گروپ نے خرید کر اس کی جگہ 22 منزلہ عمارت تعمیر کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آنجہانی اداکار نے اس بنگلے میں اپنی زندگی کی 40 بہاریں دیکھی تھیں لیکن ان کے اہل خانہ اس گھر میں اب نہیں رہتے اس لئے اسے صنعتی گروپ کو ساڑھے3سو کروڑ سے4سو کروڑ میں فروخت کردیا گیاہے ۔تاہم کاغذی کارروائی جاری ہے ، جسے جلد مکمل کرکے اس بنگلے کو مسما کردیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں