بغیر اجازت کمرشل مقاصد کیلئے انیل کپور کا نام استعمال کرنے پر پابندی

بغیر اجازت کمرشل مقاصد کیلئے انیل کپور کا نام استعمال کرنے پر پابندی

ممبئی(شوبز ڈیسک)دہلی ہائیکورٹ نے بغیر اجازت کمرشل مقاصد کیلئے اداکار انیل کپور کا نام، تصور اور آواز کا استعمال کرنے سے روک دیا۔

جسٹس پراتھیبا سنگھ نے انیل کپور کی طرف سے متعدد ویب سائٹس اور دیگر پلیٹ فارمز کیخلاف عبوری حکم نامہ جاری کیا۔ انیل کپور کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ کئی ویب سائٹس اور پلیٹ فارمز مختلف سرگرمیوں کے ذریعے ان کے موکل کے شخصیتی حقوق کا غلط استعمال کر رہے ہیں۔ عدالت نے کہا کہ موکل کا نام، تصویر، ڈائیلاگ اور آواز غیرقانونی طور پر کمرشل مقاصد کیلئے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں