لمبے قد کے لڑکے پسند، اب تک خوابوں کا شہزادہ نہیں ملا:سحر خان
کراچی(این این آئی)اداکارہ سحر خان نے کہا ہے کہ لمبے قد کے لڑکے پسند ہیں مگر اب تک خوابوں کا شہزادہ نہیں ملا۔
ایک شو میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ ابھی شادی کے بارے میں نہیں سوچ رہی۔ فی الحال توجہ کیریئر پرہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی لڑکے اور لڑکی کو اپنی فیملی کو اسی وقت ایک دوسرے کے بارے میں بتانا چاہیے کہ جب وہ ایک دوسرے سے مطمئن ہوں اور انہیں یہ یقین ہو کہ وہایک ساتھ خوشحال زندگی گزار سکتے ہیں۔جنات بارے سوال پر اداکارہ نے کہا کہ مجھے پہلے ان پر یقین نہیں تھا مگر زندگی میں ایک واقعہ ایسا ہوا، جس کے بعد سے بہت ڈر لگتا ہے ۔