سحرخان کو شادی کیلئے 6 فٹ لمبے لڑکے کی تلاش

سحرخان کو شادی کیلئے  6 فٹ لمبے لڑکے کی تلاش

کراچی (شوبزڈیسک) پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی ابھرتی اداکارہ سحر خان نے کہا ہے کہ وہ جب بھی شادی کرینگی۔۔

 6 فٹ لمبے لڑکے سے کرینگی۔ ایک نجی ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہو ے انہوں نے کہا کہ کہ تاحال مجھے میرے خوابوں کا شہزادہ نہیں ملا، اس لیے فی الحال میرا شادی کا کوئی ارادہ نہیں۔اداکارہ نے کہا کہ لڑکوں کے قد سے متعلق بہت سنجیدہ ہوں، جب بھی شادی کروں گی تو لمبے قد کے لڑکے سے کرونگی، کوشش ہو گی کہ میرا ہونیوالا شوہر چھ فٹ لمبا ہو یا اس سے تھوڑا سا چھوٹا۔ پہلے مجھے جنات وغیرہ پر یقین نہیں تھا لیکن اب میں جنات پر یقین بھی رکھتی ہوں اور اْنہیں سنجیدہ بھی لیتی ہوں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں