کئی مرتبہ خودکشی کر نے کی کوشش کی:آئمہ بیگ کا انکشاف
اسلام آباد (شوبزڈیسک )گلوکارہ آئمہ بیگ نے انکشاف کیاکہ ماضی میں انہوں نے ڈپریشن کے باعث کئی مرتبہ خودکشی کر نے کی کوشش کی ۔
والدہ کے انتقال اور برطانوی ماڈل طلحہ مائیر کے جھوٹے سکینڈل کی وجہ سے وہ شدید ڈپریشن کا شکار ہوگئی تھی اور انہوں نے متعدد بار خودکو ختم کرنے کی کوشش کی ۔ انہوں نے بتایا کہ والدہ نے گلوکاری کی فیلڈ میں آ نے کے لئے بہت سپورٹ کیالیکن والد نہیں چاہتے تھے کہ وہ گلوکارہ نہ بنیں۔