امیتابھ اور رجنی کانت کی 32 سال بعد سکرین پر ایک ساتھ واپسی
ممبئی(آئی این پی)بھارتی سینما کے دو لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن اور رجنی کانت 32 سال بعد ایک بار پھر بڑے پردے پر ایک ساتھ نظر آنے کیلئے تیار ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 1991 میں ریلیز ہونے والی سپر ہٹ فلم’’ ہم ‘‘میں ایک ساتھ نظر آنے والے عظیم فنکار امیتابھ بچن اور رجنی کانت تھلائیور 170 نامی فلم کے ساتھ تقریباً 32 سالوں کے بعد سکرین پر ایک ساتھ نظر آئیں گے ۔کہا جارہا ہے کہ فلم تھلائیور 170 رجنی کانت کے کیریئر کی 170ویں فلم ہوگی جوکہ اداکار کے لیے کافی اہمیت کی حامل ہوگی، اس فلم میں امیتابھ بچن اور رجنی کانت اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔