کاش لوگ دل کا زخم محسوس کر پاتے:نعمان اعجاز
لاہور (آئی این پی) اداکار نعمان اعجاز کا کہنا ہے کہ کاش لوگ دل کے زخم کو محسوس کر پاتے۔
نعمان اعجاز نے سوشل میڈیا پر فلسطین کی حمایت اور اسرائیل کی مذمت کرنے والوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ ضروری نہیں کہ جو سوشل میڈیا پر سٹیٹس لگائے صرف وہی فلسطین کے غم میں شریک ہے ، کاش لوگ دل کے زخم کو محسوس کر پاتے ، لیکن کہاں، ہمیں تو اشتہار بازی پسند ہے ، براہِ کرم لوگوں کو جج کرنا چھوڑیں۔اداکار کی پوسٹ کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد نے کہا کہ براہِ کرم آپ بھی انہیں جج نہ کریں جو سٹیٹس لگا کر آگاہی پھیلا رہے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments