چھوٹا پنڈت کا روپ دھارنے پر عرفی جاوید کو دھمکیاں
ممبئی(شوبز ڈیسک)انڈیا کی سوشل میڈیا سٹار عرفی جاوید نے دعویٰ کیا ہے کہ ہندی فلموں کے اداکار راج پال یادو کے مشہور کردار ‘چھوٹا پنڈت’ کی نقل کرنے پر انہیں ریپ کی دھمکیاں مل رہی ہیں۔
عرفی جاوید نے انسٹاگرام پوسٹ میں 2007 میں اکشے کمار کی ریلیز ہونے والی فلم ‘بھول بھلیاں’ میں راج پال یادو کے مشہور کردار چھوٹا پنڈت اور اپنی تصویر کا کولاج شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ‘راج پال یادو سے کسی کو کوئی مسئلہ نہیں ہوا لیکن جب میں نے یہ روپ دوبارہ دھارا تو سب کو مجھ سے مسئلہ ہوگیا ہے ۔ مجھے بغیر کسی وجہ کے ریپ اور قتل کی کئی دھمکیاں ملی ہیں۔ مذہب کے نام نہاد محافظ لوگ اس پر اٹھ کھڑے ہوئے ہیں کہ میں نے بھول بھلیاں فلم کے 10 برسوں بعد ایسا لباس پہنا ہے ۔ کوئی بھی رنگ کسی مذہب کا نہیں ہوتا، اگربتی کسی مذہب کی نہیں ہوتی اور پھول بھی کسی مذہب کے نہیں ہوتے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments