ایران کا ٹرمپ کے آبنائے ہرمز پر کنٹرول سنبھالنے کے بیان پر ردعمل
تہران: (دنیا نیوز) ایران کی اعلیٰ مشترکہ فوجی کمان خاتم الانبیا ہیڈکوارٹرز کا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے آبنائے ہرمز کا کنٹرول سنبھالنے سے متعلق بیان پر ردعمل سامنے آگیا۔
خاتم الانبیا ہیڈکوارٹرز کا اپنے ردِ عمل میں کہنا تھا کہ ایران آبنائے ہرمز کے انتظامات میں کسی مداخلت کی اجازت نہیں دے گا۔
ایرانی مشترکہ فوجی کمان کے مطابق امریکا کو آبنائے ہرمز کے معاملات میں مداخلت کی اجازت نہیں دی جائے گی، بغیر رابطے کے امریکی انتظامی سرگرمیوں کی مزاحمت کی جائے گی۔
فوجی کمان نے خبردار کیا کہ آبنائے ہرمز کے بجائے متبادل راستوں سے آمدورفت کی کوشش پر بھی سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑے گا۔
ایرانی فوجی کمان کے مطابق امریکا کے ساتھ کسی بھی قسم کے تعاون کو ایران کی خودمختاری کے خلاف سمجھا جائے گا اور اسے ایران کی سلامتی کے لیے خطرہ تصور کیا جائے گا۔
ایرانی کمان نے مزید کہا کہ ایسا اقدام خطے کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے اور یہ جنگ خطے کے تمام ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے سکتی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments