ٹرمپ کا آبنائے ہرمز کی دوبارہ ناکہ بندی کا اعلان، کارگو پر 20 فیصد فیس کا دعویٰ
واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کی دوبارہ ناکہ بندی اور نئے سیکیورٹی نظام کے نفاذ کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا کو آئندہ "آبنائے ہرمز کا محافظ" کے نام سے جانا جائے گا۔
صدر ٹرمپ کے مطابق ایران کے خلاف نافذ کی جانے والی اس ناکہ بندی کا اطلاق صرف ایرانی جہازوں اور ان سے تیل خریدنے والے ممالک یا خریداروں پر ہوگا جبکہ ایران کے علاوہ دیگر تمام ممالک کو آبنائے ہرمز آزادانہ طور پر استعمال کرنے کی مکمل اجازت ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز کی سیکیورٹی اور تحفظ کے اخراجات پورے کرنے کے لیے امریکا وہاں سے گزرنے والے تمام کارگو پر 20 فیصد کی شرح سے فیس وصول کرے گا۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی اور نئے طریقۂ کار پر فوری عملدرآمد شروع کیا جا رہا ہے، جبکہ اس اقدام کا مقصد اہم عالمی بحری گزرگاہ کی سیکیورٹی کو یقینی بنانا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments