فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دو روزہ سرکاری دورے پر ترکیہ پہنچ گئے

انقرہ: (دنیا نیوز) چیف آف آرمی سٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز (ملٹری)، ہلالِ جرات، 2 روزہ سرکاری دورے پر ترکیہ پہنچ گئے، جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق ترکیہ پہنچنے پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا اعلیٰ حکام نے گرمجوشی سے خیرمقدم کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اپنے دورۂ ترکیہ کے دوران فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ترکیہ کی عسکری اور سیاسی قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے، جن میں باہمی دفاعی تعاون، علاقائی سلامتی اور مشترکہ دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں