غزہ میں اسرائیلی جارحیت پرروزانہ روتی ہوں :ثنا خان
ممبئی (آئی ا ین پی) مذہب کی خاطر بالی ووڈ کو خیرباد کہنے والی سابقہ بھارتی اداکارہ ثنا خان نے کہا کہ وہ غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کو دیکھ کر روزانہ روتی ہیں۔
ثنا خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر فلسطینی پرچم کی ویڈیو پوسٹ کی اور ساتھ ہی ظلم کے شکار فلسطینی عوام کیلئے پیغام بھی لکھا۔ انہوں نے کہا کہ جب اللہ تمہارے ساتھ ہو تو کسی سے نہ ڈرو، یہ جملہ صحیح معنوں میں فلسطینیوں کی نمائندگی کرتا ہے ۔ ثنا خان نے کہا کہ میرے بہن بھائیوں کے ساتھ غزہ میں جو کچھ ہورہا ہے ، اسے دیکھ کر روزانہ کام کرنا بہت مشکل ہے ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اللہ تعالی نے اہل فلسطین کو اسی طرح چن لیا ہے جس طرح اس نے اپنی اعلی جنت کیلئے بدری صحابی کو چنا تھا۔ثنا خان نے دعاؤں کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ دعا کرتے رہیں کہ اللہ ہم سب کی حفاظت فرمائے ،ہمیں طاقت اور صبر عطا فرمائے اور ہمیں بھی اپنی جنت کیلئے چن لے ۔