دوبارہ بھی والدین کی مرضی سے شادی کروں گی:نمرہ خان

دوبارہ بھی والدین کی مرضی سے شادی کروں گی:نمرہ خان

اسلام آباد (اے پی پی) اداکارہ نمرہ خان نے کہاکہ وہ آج بھی والدین کی مرضی سے شادی کرنے پر یقین رکھتی ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ یہ درست ہے کہ ان کی سابقہ شادی کا تجربہ بہت تلخ تھا اور وہ اگر دوبارہ شادی کریں گی تو والدین کی مرضی کو سامنے رکھیں گی لیکن شادی سے پہلے اس شخص کے بارے میں پہلے جاننا چاہیں گی ۔ انہوں نے ان کے سابق شوہر کے الزام کی تردید کرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے اپنی زندگی میں کبھی بھی نشہ نہیں کیا اور نہ ہی نشے میں کبھی ویڈیو بنائی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ان کے سابقہ شوہر کے اس طرح کے الزامات بے بنیاد اور بدنیتی پر مبنی ہیں ۔ اداکارہ نے انکشاف کیا ہے کہ ایک روڈحادثے میں میرا دماغ اور جگر متاثر ہوئے ،19دن کوما میں رہی، ڈاکٹرز نے میرے اہل خانہ کو جواب دے دیا تھا ۔ حادثہ میری غلطی کی وجہ سے ہی ہواتھا میں نے ایک گاڑی کو پیچھے سے ٹکر مار دی تھی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں