اپنے بارے تعریفی کلمات پر سسر جی سے پاس ہوگیا ہوں:رنبیر کپور

اپنے بارے تعریفی کلمات پر سسر  جی سے پاس ہوگیا ہوں:رنبیر کپور

ممبئی (آئی این پی)بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور نے مہیش بھٹ کی طرف سے اپنے لئے تعریفی کلمات پر کہا کہ میں آج سسر جی سے پاس ہوگیا ہے ۔

ایک بھارتی ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے اداکار نے انکشاف کیا کہ مہیش بھٹ نے کبھی میرے سامنے میری تعریف نہیں کی۔ جس پر شو میں چلائے گئے مہیش بھٹ کے رنبیر کپور کے لیے حالیہ تعریفی ویڈیو پیغام پر رنبیر کپور نے کہا کہ یہ پہلا موقع ہے کہ انہوں نے میری تعریف کی ہے میں سسر جی سے پاس ہوگیا۔مہیش بھٹ کا ویڈیو پیغام میں کہنا تھا کہ رنبیر کپور دنیا کے سب سے اچھے باپ ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں