حکومت کا نورجہاں کو منفرد خراجِ عقیدت پیش کرنیکا فیصلہ

 حکومت کا نورجہاں کو منفرد خراجِ عقیدت پیش کرنیکا فیصلہ

لاہور (شوبز ڈیسک) سُروں کی ملکہ میڈم نورجہاں کو ہم سے بچھڑے 23 برس مکمل ہونے والے ہیں۔

ان کی 23 ویں برسی کے موقع پر نگراں حکومت نے انہیں منفرد انداز میں خراجِ عقیدت پیش کرنے کا اعلان کیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان میں نگراں وزیرِ اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی نے میڈم نور جہاں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ میڈم نورجہاں کی 23 ویں برسی کے موقع پر سرکاری ٹی وی پر یکم دسمبر تا 23 دسمبر تک ہر روز ان کی مقبول دھنیں پیش کی جائیں گی۔مرتضیٰ سولنگی نے یہ بھی لکھا کہ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ جمعے سے ہر روز رات 11 بجے میڈم کا ایک گانا نشر کیا جائے گا، ابھی اور بہت کچھ باقی ہے، جڑے رہیے ۔واضح رہے کہ میڈم نور جہاں کو 23 دسمبر کو ہم سے بچھڑے 23 برس مکمل ہو جائیں گے۔ 2000ء میں کراچی میں 74 برس کی عمر میں ان کا انتقال دل کا دورہ پڑنے سے ہوا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں