کرائم شو سی آئی ڈی کے انسپکٹر فریڈرکس چل بسے

کرائم شو سی آئی ڈی کے  انسپکٹر فریڈرکس چل بسے

ممبئی (شوبزڈیسک) معروف بھارتی کرائم شو ‘سی آئی ڈی’ میں انسپکٹر فریڈرکس کا کردار ادا کرنے والے اداکار دنیش فڈنیس چل بسے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دل کا دورہ پڑنے کے باعث گزشتہ 2 دن سے مقامی ہسپتال میں زیر علاج رہنے والے ، اداکار 57 برس کی عمر میں وفات پاگئے ۔ ‘سی آئی ڈی’ میں ‘دیا’ کا کردار بنھانے والے ساتھی اداکار دیانند شیٹی نے دنیش فڈنیس کی موت کی تصدیق کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں