اہلیہ کو پہلے ویلنٹائن ڈے پلاسٹک کے جھمکے دئیے :شاہ رخ

اہلیہ کو پہلے ویلنٹائن ڈے  پلاسٹک کے جھمکے دئیے :شاہ رخ

ممبئی (آئی این پی)بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے اپنے پہلے ویلنٹائن ڈے پر اپنی اہلیہ گوری خان کو پلاسٹک کے۔۔

 سستے جھمکے دئیے تھے اور ایسے میں بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کا پرانا ٹویٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک مداح نے شاہ رخ خان سے پوچھا تھا کہ انہوں نے گوری خان کو اپنے پہلے ویلنٹائنز ڈے پر کونسا تحفہ دیا تھا؟مداح کے سوال کا جواب دیتے ہوئے شاہ رخ خان نے کہا تھا کہ مجھے جہاں تک یاد ہے تو ہمارے پہلے ویلنٹائنز ڈے کو تقریبا 34 برس ہوچکے ہیں اور میں نے گوری خان کو گلابی رنگ کے پلاسٹک کے جھمکے تحفے میں دئیے تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں