بارہویں فیل کے وکرانت نے پرانے ٹویٹ پر معافی مانگ لی

بارہویں فیل کے وکرانت نے  پرانے ٹویٹ پر معافی مانگ لی

ممبئی(آئی این پی)فلم بارہویں فیل کے اداکار وکرانت میسے نے 2018 میں کیے گئے اپنے ایک سوشل میڈیا پیغام پر معافی مانگ لی۔

وکرانت نے ایکس پر اپنے پیغام میں لکھا کہ ہندو مذہب کی توہین اور اس کے ماننے والوں کو دل آزاری کرنا میرا ارادہ نہیں تھا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ مذاق میں کی گئی اس ٹویٹ کو دیکھتا ہوں تو مجھے بھی اس میں توہین آمیز رویہ نظر آتا ہے ۔انکا کہنا تھا کہ انکی یہ بات کارٹون کے بغیر بھی کہی جاسکتی تھی، جو کہ اخبار میں شائع ہوا تھا۔ اپنے اس ٹویٹ پر ہر اس شخص سے معافی مانگتا ہوں جسے اس سے تکلیف ہوئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں