ٹوئنکل کھنہ کے مردوں کو ‘پلاسٹک بیگز’ کہنے پر کنگنا کی تنقید

ٹوئنکل کھنہ کے مردوں کو ‘پلاسٹک  بیگز’ کہنے پر کنگنا کی تنقید

ممبئی(نیٹ نیوز)بھارتی اداکارہ اور ادیبہ ٹوئنکل کھنہ کی جانب سے ایک انٹرویو میں مردوں کو ‘پلاسٹک بیگز’ کہنے پر کنگنا رناوت نے سخت تنقید کی۔

انسٹا پوسٹ میں کنگنا نے ٹوئنکل کھنہ کو ‘بگڑی ہوئی امیر بچی’ قرار دیا اور لکھا کہ سونے کا چمچہ منہ میں لے کر پیدا ہونے والے بچوں کی سوچ بہت عجیب ہے اور کیا یہ سبزیاں بننا چاہتے ہیں؟ کیا اسی کو فیمینزم کہتے ہیں؟واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل ٹوئنکل کھنہ کا کہنا تھا کہ وہ پہلے فیمینزم اسے سمجھتی تھیں کہ عورتوں کو مرد کی ضرورت نہیں ہے۔ اور مردوں کا ہونا ایسا ہی ہے جیسے پلاسٹک بیگ کا کسی کے پاس ہونا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں