نعمان اعجاز کی والدہ کا کردار کرنا مضحکہ خیز لگا تھا:صبا فیصل

نعمان اعجاز کی والدہ کا کردار کرنا مضحکہ خیز لگا تھا:صبا فیصل

کراچی(آئی این پی)اداکارہ صبا فیصل نے کہا ہے کہ ڈرامے میں تقریباً اپنے ہم عمر نعمان اعجاز کی والدہ کا کردار ادا کرنا بہت مضحکہ خیز لگا تھا۔

ایک ٹی وی شو میں میزبان کی طرف سے پوچھا گیا کہ کیا وہ ہمایوں سعید کی والدہ کا کردار نبھانے میں ہچکچاہٹ کا شکار تھیں جس پر صبا فیصل ہنستے ہوئے کہا کہ یہ کردار مجھے تقریباً 19 سال قبل آفر ہوا تھا اور تب میں کافی جوان بھی تھی لیکن اب مجھے ہمایوں سعید کی والدہ کا کردار نبھانے میں کوئی مسئلہ نہیں۔انہوں نے بتایا کہ ہمایوں کیا میں نے تو نعمان اعجاز کی والدہ کا کردار بھی نبھایا ہے جو ایک مضحکہ خیز بات ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں