عامر خان نے مداحوں کو مٹھائی کھلا کر عید منائی

عامر خان نے مداحوں کو  مٹھائی کھلا کر عید منائی

ممبئی (شوبزڈیسک) بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے عید کی خوشیاں اپنے بیٹوں کے ہمراہ مناتے ہوئے مداحوں میں مٹھائی تقسیم کی۔

 وائرل ویڈیو میں عامر خان اپنے دونوں بیٹوں جنید خان اور آزاد خان کے ہمراہ اپنی رہائش گاہ کے باہر سفید شلوار قمیض میں نظر آ رہے ہیں۔عید الفطر کے خوشیوں میں اداکار اور ان کے اہلِ خانہ نے ممبئی میں اپنی رہائش گاہ کے باہر جمع ہونے والے مداحوں میں مٹھائیاں تقسیم کیں، ان کے ساتھ سیلفی بنوائی اور انہیں بھی اپنی خوشیوں میں شامل کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں