ڈانس ویڈیو سامنے آنے پر ملائیشین بیوٹی کوئین سے ٹائٹل واپس

ڈانس ویڈیو سامنے آنے پر ملائیشین بیوٹی کوئین سے ٹائٹل واپس

کوالا لمپور(شوبزڈیسک ) ملائیشیا کی بیوٹی کوئین کی تعطیلات کے دوران ڈانس ویڈیو سامنے آنے پر ٹائٹل واپس لے لیاگیا، مقابلہ حسن کروانے والی کمپنی نے بیان میں کہا ہے کہ ڈانس کی ویڈیو اتنا مسئلہ نہیں۔۔

 بنتی اگر ویرو کوئی عام شہری ہوتیں۔ انتظامیہ نے انہیں ٹائٹل واپس کرنے کو کہا تھا۔مس کوئین نے بیان میں کہا کہ میں نے مقابلے میں شرکت بھی اپنی مرضی سے کی تھی اور رضاکارانہ طور پر ٹائٹل واپس کردیا ہے ۔ ٹائٹل ہی سب کچھ نہیں ہوتا آپ کے اصول اور خود پر یقین رکھنا زیادہ اہم ہوتا ہے ۔اس فیصلے کا احترام کرتی ہوں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں