بشریٰ انصاری نے مداحوں کو دوسرے شوہر سے ملوا دیا

بشریٰ انصاری نے مداحوں کو دوسرے شوہر سے ملوا دیا

کراچی (شوبز ڈیسک) سینئر اداکارہ بشری انصاری نے اپنے یوٹیوب چینل پر نیا وی لاگ جاری کیا ہے ۔۔

جس میں انہوں نے اپنے فالوورز اور مداحوں کی ملاقات اپنے دوسرے شوہر اقبال حسین سے کروائی اور ساتھ ہی بڑی عمر میں دوسری شادی اور اس کے اثرات کے موضوع پر کھل کر گفتگو کی اور اقبال حسین نے اپنی پہلی ملاقات کے حوالے سے بھی بتایا اور کہا کہ جب ہماری ملاقات 2016 میں آن ایئر ہونے والے سیریل سیتا باگڑی کی شوٹنگ کے دوران ہوئی۔ اس وقت ہم دونوں کی طلاق ہوچکی تھی اور ہم دونوں ہی اکیلے تھے ۔ ہمارے معاشرے میں بڑی عمر میں شادی کرنے کو معیوب سمجھا جاتا ہے ، اس لیے جب اقبال حسین نے انہیں شادی کی پیشکش کی تو اسے قبول کرنے میں وقت لگا۔ جب اقبال حسین میرے اہل خانہ اور دوست احباب سے ملے تو سب کو بہت پسند آئے اور پھر سب نے مل کر مجھے شادی کیلئے راضی کیا۔ اقبال حسین ہدایت کار اور مصنف ہیں جبکہ انہوں نے اپنے کیرئیر کے آغاز میں اداکاری کے جوہر بھی دکھائے ہیں۔ اس سے قبل اقبال حسین کی پہلی شادی اداکارہ اور میزبان فرح سعدیہ المعروف فرح حسین سے ہوئی تھی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں