نوال کو شعیب کے میسجز والی بات چُھپانی چاہیے تھی:ابرارالحق

 نوال کو شعیب کے میسجز والی بات چُھپانی چاہیے تھی:ابرارالحق

لاہور(شوبزڈیسک)گلوکار ابرالحق نے کہا ہے کہ اداکارہ نوال سعید کو قومی کرکٹر شعیب ملک کے میسجز والی بات سب کے سامنے کھولنی نہیں چاہیے تھی۔

ایک انٹرویو کے دوران میزبان نے ابرارالحق سے ماہرہ خان، مہوش حیات، سجل علی اور صبا قمر کے حوالے سے پوچھا جس پر گلوکار نے کہا کہ ماہرہ خان کو زیادہ کام کرنا چاہیے جبکہ مہوش حیات کو زیادہ تر چمکیلی ٹائپ کے پراجیکٹس کرنے چاہئیں کیونکہ اُن کے اندر جوش و جذبہ بہت ہے ۔ صبا قمر پاکستان کی سب سے بڑی اور منجھی ہوئی اداکارہ ہیں جبکہ اُنہوں نے سجل علی کو معصوم قرار دیا۔ نوال سعید کو یوں سرِعام شعیب ملک کے میسجز کے بارے میں نہیں بتانا چاہیے تھا بلکہ وہ کرکٹر کی بات پر پردہ ڈالتیں، اللہ نے بھی باتوں پر پردہ ڈالنے کا حکم دیا ہے۔ اسلام میں مرد کو چار شادیوں کی اجازت ہے، ہوسکتا ہے کہ شعیب ملک تیسری شادی کرنا چاہتے ہوں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں