سائرہ یوسف نے 36ویں سالگرہ اپنی بیٹی کیساتھ مکہ مکرمہ میں منائی

سائرہ یوسف نے 36ویں سالگرہ اپنی بیٹی کیساتھ مکہ مکرمہ میں منائی

لاہور(شوبزڈیسک)اداکارہ سائرہ یوسف نے حال ہی میں بیٹی نورے شہروز کے ساتھ اپنی 36 ویں سالگرہ مکہ مکرمہ میں منائی ۔

انہوں اپنی اور بیٹی کی کچھ تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں اور کیپشن میں خود کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ یہ سالگرہ میری زندگی کی سب سے زیادہ مبارک اور خاص ہے ۔پہلی تصویر میں ماں بیٹی مسکراتے ہوئے ایک دوسرے کیساتھ سیلفی لیتے جبکہ دوسری تصویر میں دونوں حرمین شریفین میں کھڑے مسکراتے ہوئے کیمرے کیلئے پوز دیتے ہوئے نظر آ رہی ہیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں