میشا شفیع پر آن لائن جرح کیخلاف علی ظفر کی اپیل خارج

میشا شفیع پر آن لائن جرح کیخلاف علی ظفر کی اپیل خارج

اسلام آباد (شوبز ڈیسک ) سپریم کورٹ نے میشا شفیع پر آن لائن جرح کیخلاف علی ظفر کی اپیل نمٹادی۔سپریم کورٹ میں میشا شفیع جنسی ہراسگی کیس کی سماعت ہوئی۔

سماعت جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔گلوکار علی ظفر نے میشا شفیع کی آن لائن جرح کے معاملے پر دائر اپیل واپس لے لی۔ علی ظفر کے وکیل نے بتایا کہ میشا شفیع پر آن لائن جرح ہوچکی ہے ، اپیل غیر موژر ہونے پر واپس لینا چاہتے ہیں۔ سپریم کورٹ نے علی ظفر کی اپیل واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔میشا شفیع نے کئی سال قبل 2018 میں علی ظفر پر متعدد مرتبہ جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام لگایا تھا۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں