نوشین شاہ نے عمران اشرف کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے

نوشین شاہ نے عمران اشرف کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے

لاہور(شوبز ڈیسک)معروف اداکارہ نوشین شاہ نے دنیا نیوز کے پروگرام "مذاق رات" کے میزبان عمران اشرف کی اداکاری اور محنت کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے۔

نوشین شاہ کا کہنا تھا کہ عمران اشرف نے مختصر کرداروں سے اداکاری کا آغاز کیا اور کیریئر کے آغاز میں وہ بہت افسردہ بھی ہوجاتے تھے ۔اداکارہ نے بتایا کہ میں شروع میں ہی عمران اشرف کو کبھی ہار نہ ماننے کا مشورہ دیتی تھی اور اب وہ کہاں سے کہاں پہنچ چکے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں