ایشوریا رائے کانز فلم فیسٹیول کے بعد ہاتھ کی سرجری کرانے کیلئے تیار

ایشوریا رائے کانز فلم فیسٹیول کے بعد ہاتھ کی سرجری کرانے کیلئے تیار

پیرس (شوبز ڈیسک )بھارتی اداکارہ ایشوریا رائے بچن کی کانز فلم فیسٹیول سے وطن واپسی پر سرجری کی جائے گی۔

ذرائع کا کہناہے کہ ایشوریا کی کلائی میں موچ آگئی تھی جس کی وجہ سے انکے ہاتھ پر پلاسٹر چڑھانا پڑا تھا تاہم اس سب کے باوجود وہ اپنی کانز فیسٹیول میں روایتی شرکت پر اٹل تھیں اور وعدوں کے مطابق اس میں شرکت یقینی بنائی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایشوریا نے اپنی زخمی ہاتھ سے متعلق فرانس میں ڈاکٹروں سے مشورے لئے ہیں جنہوں نے کانز فلم فیسٹیول کے بعد اداکارہ کے ہاتھ کی سرجری کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں