ہیرا منڈی کی ملکہ جان کو برطانوی وزیراعظم نے مدعو کرلیا

ہیرا منڈی کی ملکہ جان کو برطانوی وزیراعظم نے مدعو کرلیا

لندن(شوبزڈیسک)بھارتی ویب سیریز ہیرا منڈی میں ملکہ جان کے کردار میں جلوہ گر ہونے والے بالی وڈ اداکارہ منیشا کوائرالہ کو برطانوی وزیراعظم نے مدعو کرلیا۔

سیاہ اور سنہرے رنگ کی ساڑھی میں ملبوس اداکارہ نے برطانوی وزیراعظم کے ہمراہ کئی تصاویر شیئر کیں جبکہ ایک تصویر میں وہ 10 ڈاؤننگ سٹریٹ کے سامنے کھڑی نظر آئیں۔منیشا نے اپنی پوسٹ منیں انکشاف کیا کہ وہ یہ جان کر حیران رہ گئیں کہ تقریب میں موجود زیادہ تر افراد نے ان کی ویب سیریز ہیرا منڈی دیکھی تھی۔ مجھے 10 ڈاؤننگ سٹریٹ میں مدعو کیا جانا اعزاز کی بات ہے ۔رشی سوناک کو ٹیگ کر کے انہوں نے کہا کہ برطانوی وزیراعظم کو ہمارے ملک نیپال کے بارے میں پیار سے بات کرتے ہوئے سن کر بہت خوشی ہوئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں