زخمی سابقہ اداکارہ زینب جمیل نے آئی جی پنجاب سے مدد مانگ لی

زخمی سابقہ اداکارہ زینب جمیل نے  آئی جی پنجاب سے مدد مانگ لی

لاہور(شوبزڈیسک)لاہور کے علاقے ڈیفنس میں قاتلانہ حملے میں زخمی ہونے والی سابقہ اداکارہ و ماڈل زینب جمیل نے ویڈیو بیان میں قاتلانہ حملے کا ذمہ دار اپنے شوہر کو ٹھہراتے ہوئے کہا کہ مجھ پر قاتلانہ حملہ میرے شوہر کی جانب سے کروایا گیا ہے۔

 پولیس تفتیش سے میں مطمئن نہیں ہوں، میرے پاس سارے ثبوت ہیں، میرا شوہر دو ماہ سے مجھے دھمکیاں دے رہا تھا، میری جان کو ابھی بھی خطرہ ہے، میرے دو بچے ہیں، میری مدد کی جائے۔ آئی جی پنجاب اس واقعہ کا نوٹس لیکر میری تفتیش کو شفاف بنوائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں