بھارتی اداکارہ دگنگنا سوریا ونشی کے خلاف فراڈ کی شکایت درج

بھارتی اداکارہ دگنگنا سوریا ونشی  کے خلاف فراڈ کی شکایت درج

ممبئی(شوبزڈیسک )بالی وڈ کی نامور اداکار دگنگنا سوریا ونشی کے خلاف فراڈ اور جعلسازی کی شکایت پولیس میں درج کرائی گئی ہے ۔

زینت امان کی ڈیبیو ویب سیریز ‘شو سٹاپر’ کے میکرز نے اداکارہ پر بھتہ خوری اور دھمکیاں دینے کے الزامات بھی لگائے ہیں۔ ذرائع کے مطابق دگنگنا سوریا ونشی نے ویب سیریز میکرز کو جھانسا دیا کہ ان کے انڈسٹری کے سپر سٹارز اکشے کمار، شاہ رخ خان اور سلمان خان کے ساتھ دوستانہ تعلقات ہیں اور وہ انہیں ویب سیریز میں لاسکتی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں