یشما گل کو پیٹ میں شدید درد کے باعث سرجری کروانا پڑگئی

یشما گل کو پیٹ میں شدید درد کے باعث سرجری کروانا پڑگئی

لاہور(شوبز ڈیسک)اداکارہ یشما گل نے فروری میں ہسپتال کے بستر سے اپنی تصاویر شیئر کی تھیں۔۔۔

اس وقت ان کی سرجری ہوئی تھی تاہم انہوں نے بیماری کے بارے میں کچھ نہیں بتایاتھاتاہم اب انہوں نے ایک انٹرویو میں کہاکہ اچانک پیٹ میں شدید درد ہوا، جس پر انہیں ملازمہ ہسپتال لے آئیں اور پھر ان کی ملازمہ نے ہانیہ عامر کو بھی بتایا تو وہ بھی ہسپتال آگئیں۔ان کا کہنا تھا کہ انہیں اس قدر درد تھا کہ آپریشن کرناپڑا۔انہوں نے واضح نہیں کیا کہ درد کس وجہ سے ہوا تھا، تاہم ممکنہ طور پر ان کا اپینڈیکس کا آپریشن ہوا ہوگا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں