اکشے کمار کی میگا ایکشن تھرلر فلم ‘سرپھرا’ کا ٹریلر جاری

اکشے کمار کی میگا ایکشن تھرلر  فلم ‘سرپھرا’ کا ٹریلر جاری

ممبئی(شوبزڈیسک)بالی وڈ سٹار اداکار اکشے کمار کی میگا ایکشن تھرلر فلم ‘سرپھرا’ کا ٹریلر جاری کردیا گیا۔

ٹریلر میں اداکار مختلف سیاستدانوں اور بزنس مینوں کے پاس جاتے ہیں تاکہ عام لوگوں کیلئے فضائی سفر کو آسان کرنے والا خواب پورا کرسکیں۔پچھلے دنوں فلم کی پہلی جھلک جاری کی گئی تھی جس میں اکشے کمار نے کیپشن لکھا کہ یہ فلم ایک ایسے شخص کی کہانی ہے جس نے بڑا خواب دیکھنے کی جرات کی، ‘سرپھرا’ کو پوری دنیا میں 12 جولائی کو ریلیز کیلئے پیش کیا جائیگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں