بالی ووڈسٹارز کی مداحوں کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد

بالی ووڈسٹارز کی مداحوں  کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد

ممبئی(شوبزڈیسک)بالی ووڈ کے نامور ستاروں نے مداحوں کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد دی۔سلمان خان نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر اپنی تصویر پوسٹ کی۔۔۔

 جس میں وہ غروب آفتاب کے بعد کھلے آسمان کے نیچے بیٹھے ہیں اور تصویر پوسٹ کرتے ہوئے اپنے تمام مداحوں کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد دی۔ اس کے علاوہ پریانکا چوپڑا، انیل کپور، سنی دیول، سدھارتھ ملہوترا، پرینیتی چوپڑا ودیگربالی ووڈ ستاروں نے اپنی انسٹاگرام اسٹوریز میں عید کی مبارک دیتے ہوئے مداحوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ جبکہ سلمان اورشاہ رخ خان کے ایک جیسے اندازکے چرچے بھی زبان زدعام رہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں