چاہت فتح علی خان نے نیا گانا ’’بدو بدی 2‘‘ ریلیز کردیا

 چاہت فتح علی خان نے نیا گانا ’’بدو بدی 2‘‘ ریلیز کردیا

لاہور(شوبزڈیسک)سوشل میڈیا میں اپنی مزاحیہ گلوکاری سے مشہور ہونے والے چاہت فتح علی خان نے عید کے موقع اپنا نیا گانا ‘بدو بدی 2’ ریلیز کردیا۔

چاہت فتح علی خان کے گانے ‘بدو بدی’ کو یوٹیوب پر 30 ملین ویوز حاصل ہوئے لیکن کاپی رائٹ کی وجہ سے یوٹیوب نے گانے کو ڈیلیٹ کردیا۔کاپی رائٹ کے مسئلے سے بچنے کیلئے چاہت فتح علی خان نے اپنے گانے کو یوٹیوب کے بجائے فیس بک، انسٹاگرام اور ایکس کے پلیٹ فارموں پر جاری کیا ہے ۔نئے گانے میں انہوں نے ماڈل لائبہ خان کو شامل کیا ہے جبکہ ‘بدوبدی1’ کی ماڈل نے چاہت فتح علی خان پر متعدد الزامات بھی لگائے تھے۔ چاہت فتح علی خان نے کہا ہے کہ وہ ‘بدوبدی’ گانے کی سیریز کو یوٹیوب پر جاری نہیں کریں گے کیونکہ حاسدین ان کے چینل کو نقصان پہنچانے کے درپے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں