سائنس فکشن ‘کالکی2898’ پرابھاس کے کیریئر کی طویل ترین فلم بن گئی

سائنس فکشن ‘کالکی2898’ پرابھاس  کے کیریئر کی طویل ترین فلم بن گئی

ممبئی(شوبزڈیسک)باہو بلی سپرسٹار پرابھاس اور دیپیکا پڈوکون کی نئی سائنس فکشن فلم ‘کالکی 2898AD’ کو انڈین سینسر بورڈ نے نمائش کی اجازت دے دی، فلم کو27 جون کو پوری دنیا میں ریلیز کیلئے پیش کیا جائے گا۔

فلم کا دورانیہ 180 منٹ 56 سیکنڈ ہے جس سے یہ پرابھاس کے کیریئر کی طویل ترین فلم بن گئی ہے ۔بھارتی میڈیا نے اپنے ذرائع سے دعویٰ کیا ہے کہ فلم کا بجٹ 600 کروڑ بھارتی روپے تک پہنچ گیا ہے جو کسی بھی انڈین فلم کا نیا ریکارڈ ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں