سوناکشی سنہا کی آج شادی، مذہب تبدیل نہیں کرینگی

سوناکشی سنہا کی آج شادی، مذہب تبدیل نہیں کرینگی

ممبئی(شوبز ڈیسک)لیجنڈری اداکار شتروگھن سنہا کی اکلوتی بیٹی سوناکشی سنہا آج اپنے دیرینہ مسلمان دوست ظہیر اقبال کیساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گی۔۔۔

 جبکہ اداکارہ کی شادی سے قبل یہ افواہیں زیرِ گردش ہیں کہ وہ اسلام قبول کرنے والی ہیں، تاہم اُن کے ہونے والے سُسر نے ان تمام افواہوں کی تردید کردی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ظہیر اقبال کے والد نے انکشاف کیا کہ سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کی شادی ہندو مذہب یا اسلام کے مطابق نہیں ہوگی بلکہ یہ ایک سول میرج ہوگی۔ سوناکشی سنہا اپنا مذہب تبدیل نہیں کر رہیں، یہ دو دلوں کا اتحاد ہے ، سوناکشی اور ظہیر نے مذہب کے نام پر محبت نہیں کی، لہٰذا شادی کے بعد بھی دونوں اپنے اپنے مذہب کے ساتھ ہی زندگی گزاریں گے ، میں انسانیت پر یقین رکھتا ہوں، ہمارا تعلق بے شک کسی بھی مذہب سے ہو، بالآخر ہم سب انسان ہی ہیں، میری دُعائیں ظہیر اور سوناکشی کیسا تھ ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں