چاہت کیوجہ سے گلوکاروں کی تذلیل ہورہی:شفقت امانت

چاہت کیوجہ سے گلوکاروں کی تذلیل ہورہی:شفقت امانت

لاہور(شوبزڈیسک)معروف گلوکار شفقت امانت علی نے کہا ہے کہ صرف چاہت فتح علی خان کی وجہ سے ہمارے گلوکاروں کی تذلیل ہورہی ہے، بہت سے لوگ انہیں (چاہت فتح) گلوکار کہہ کر پکارتے ہیں اور کہتے ہیں کہ انہوں نے اپنا نیا گانا ریلیز کیا ہے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں انہوں نے مزید کہا کہ براہِ کرم غور سے دیکھیں، چاہت فتح علی آپ کے ملک کی موسیقی اور گلوکاروں کا مذاق اڑا رہا ہے، اس طرح کے لوگوں کو وائرل نہ کریں، چاہت فتح علی خان کو سٹار بنانے میں پاکستانیوں کا ہاتھ ہے کیونکہ اب ہمارے لوگ ایسا ہی فضول مواد دیکھنا پسند کرتے ہیں، انہیں سستی تفریح کی ضرورت ہے، ہمارے لوگ حقیقی کے بجائے ایک عجیب اور مضحکہ خیز فنکار کی تعریف کرتے ہیں، اس کے اثرات یہ مستقبل میں اپنے بچوں پر دیکھیں گے، اس وقت انہیں اپنی غلطی کا احساس ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں