عمران عباس قوتِ سماعت سے محروم الکا یاگنک کیلئے دعاگو

عمران عباس قوتِ سماعت سے  محروم الکا یاگنک کیلئے دعاگو

کراچی(شوبز ڈیسک)اداکار عمران عباس نے بھارتی گلوکارہ الکا یاگنک کی صحتیابی کے لیے دعائیہ پیغام جاری کیا ہے۔

الکا یاگنک نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے انکشاف کیا تھا کہ وہ کان کی نایاب بیماری کا شکار ہیں۔الکا یاگنک کا کہنا تھا کہ چند ہفتے قبل ایک فضائی سفر کے بعد انہیں اچانک محسوس ہوا تھا کہ وہ کچھ بھی سن نہیں پا رہیں، الکا یاگنک کی پوسٹ پر پاکستانی اداکار عمران عباس نے کمنٹ کرتے ہوئے کہا کہ آپ ہمیشہ میری دعاؤں میں شامل رہتی ہیں اور رہیں گی۔، میرا یقین کریں آپ بہت جلد بالکل ٹھیک ہو جائیں گی۔ ہم سب آپ سے بیحد پیار کرتے ہیں اور ہم آپ کی مکمل صحتیابی کے لیے دعا کرتے رہیں گے، آپ بالکل بھی پریشان نہ ہوئیں، ہم ہیں ناں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں