امر خان نے حرا مانی کو دھوکے باز کہہ دیا

امر خان نے حرا مانی  کو دھوکے باز کہہ دیا

لاہور(شوبزڈیسک)معروف اداکارہ و مصنفہ امر خان نے ساتھی اداکارہ حرا مانی کو دھوکے باز کہہ دیا، انسٹا پوسٹ پر کیا گیا امر خان کا تبصرہ سب کی توجہ کا مرکز بن گیا۔

 اداکارہ حرا مانی کی عید پر شیئر کی گئی ایک تصویر کے کمنٹ میں انہوں ںے تبصرہ کرتے ہوئے جہاں ان کی خوبصورتی کی تعریف کی وہیں اداکارہ کو دھوکے باز کہتے ہوئے اپنا شکوہ بھی بیان کیا کہ کسی نے انہیں آگاہ نہیں کیا اور سب نے ایک ساتھ ساڑھی پہن لی ،امر خان کے شکوے پر حرا مانی نے ان سے وعدہ کیا کہ اگلی عید پر ایک ہی رنگ کا جوڑا بنوائیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں