عارف لوہار کا گانا فیفا ورلڈ کپ کے آفیشل پیج کی زینت بن گیا

عارف لوہار کا گانا فیفا ورلڈ کپ کے آفیشل پیج کی زینت بن گیا

زیورخ( شوبز ڈیسک ) فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفانے پاکستان کے لوک گلوکار عارف لوہار کا مشہور گانا ’ آ تجھے سیر کراواں‘ اپنے ورلڈکپ آفیشل انسٹا گرام پیج پر پر شیئر کردیا۔

 عارف لوہار کے گانے کو شہرہ آفاق فٹبالر میسی کی سالگرہ کے موقع پر شیئر کیا گیا۔فیفا کے آفشیل پیج پر شیئرکی جانے والی ویڈیو میں میسی کے کھیل کے دوران اور ورلڈ کپ جیتنے کے مناظر دکھائے گئے ہیں جبکہ پس منظر میں عارف لوہار کا گانا سنائی دے رہا ہے ۔ گانے کے ساتھ اردو میں کیپشن بھی دیا گیا ہے ۔ عارف لوہار کے گانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔عارف لوہار کے فینز نے گاناشیئرکرنے پر سوشل میڈیا پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فیفا بھی عارف لوہار کا مداح ہے ۔ ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ فیفا عارف لوہار کے گانے کے ذریعے پاکستان میں فٹبال کو پروموٹ کررہا ہے جو کہ اچھی بات ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں