شارک کا حملہ، فلم پائریٹس آف دی کریبئین کے اداکار ہلاک

شارک کا حملہ، فلم  پائریٹس آف دی کریبئین  کے اداکار ہلاک

ہوائی(شوبزڈیسک ) شارک کے حملے میں ہالی ووڈ کی مشہور فلم پائریٹس آف دی کریبئین میں کام کرنے والے اداکار ہلاک ہوگئے ۔

امریکی میڈیا کے مطابق 49 سالہ اداکار ٹمایو پیری ریاست ہوائی میں سمندر میں سرفنگ کررہے تھے کہ ان پر شارک نے حملہ کردیا۔ اداکار کی موت کی تصدیق ہونا لولو ایمرجنسی سروسز نے کی ۔ اداکار پیری کو ایک اسکی جیٹ کے ذریعے ساحل پر لایا گیا تاہم وہ شارک حملے میں ہلاک ہوچکے تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں