انوشے اشرف رشتہ ازدواج میں منسلک، تصاویر وائرل

انوشے اشرف رشتہ ازدواج میں منسلک، تصاویر وائرل

کراچی (شوبزڈیسک) شوبز انڈسٹری کی معروف آر جے ، ٹی وی میزبان اور اداکارہ انوشے اشرف رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔

انوشے اشرف نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر اپنے نکاح کی چند تصاویر پوسٹ کیں، اداکارہ نے اپنی زندگی کے سب سے خاص دن پر سفید اور گولڈن رنگ کا خوبصورت عروسی لباس زیب تن کیا۔تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ نے اپنے اہلخانہ اور چند قریبی دوستوں کی موجودگی میں نکاح نامے پر دستخط کیے ،اداکارہ نے اپنے نکاح کی دلکش تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے کیپشن میں اُن لوگوں پر طنزیہ وار کیا جو شادی نہ کرنے پر ہمیشہ اُن سے سوال کرتے تھے ۔انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ بیٹا آپ نے اب تک شادی کیوں نہیں کی؟، لو جی اب کرلی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں