لڑکیوں کو محبت نہیں صرف پیسہ چاہیے ، آغا علی

 لڑکیوں کو محبت نہیں صرف پیسہ چاہیے ، آغا علی

کراچی (شوبز ڈیسک ) معروف اداکار آغا علی نے کہا ہے کہ آج کل کی لڑکیوں کو محبت کے بجائے صرف عیش و عشرت والی زندگی چاہیے ۔

میں نے بھی دوسرے لوگوں کی طرح کئی غلطیاں کی ہیں، میں نے انٹرویوز میں وہ باتیں کردیں جو مجھے نہیں کرنی چاہیے تھیں جبکہ جو باتیں کرنی تھیں، وہ میں نے نہیں کیں۔ میں نے اپنی غلطیوں سے بہت کچھ سیکھا ہے اور اب میں خود کو تبدیل کرنے کی کوشش کررہا ہوں۔ میں نہیں چاہتا کہ لوگ میرے بارے میں سوچیں کہ میں غصے والا اور پلے بوائے ہوں جبکہ سچ تو یہ ہے کہ میں اب پلے بوائے نہیں ہوں۔آغا علی نے لڑکیوں کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور میں لڑکیوں کو پیار، محبت اور وفاداری نہیں چاہیے بلکہ اُنہیں صرف تحفظ اور لگژری زندگی چاہیے ۔ میں اسی لیے ہر مرد سے کہتا ہوں کہ پہلے پیسہ کما لو، اپنا گھر گاڑی وغیرہ بنا لو، اُس کے بعد عشق اور محبت کے کاموں میں پڑنا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں