لیجنڈری اداکار دلیپ کمار کی برسی پرسوں منائی جائے گی

لیجنڈری اداکار دلیپ کمار کی  برسی پرسوں منائی جائے گی

اسلام آباد(شوبزڈیسک ) برضغیر پاک و ہند کے نامور ادکارشہنشاہ جذبات یوسف خان المعروف دلیپ کمار کی برسی پرسوں یعنی 7 جولائی کو منائی جائے گی۔

دلیپ کمار تقسیم ہند سے قبل پاکستان کے شہر پشاور میں 11 دسمبر 1922 کو پیدا ہوئے ، ان کا اصل نام یوسف خان تھا اور انہوں نے 1944 میں 22 سال کی عمر میں فلم ’جوار بھاٹا‘ سے فلمی دنیا میں قدم رکھا تھا۔دلیپ کمار نے بہت سی فلموں میں مختلف قسم کے کردار ادا کیے لیکن ‘مغل اعظم’ میں ان کی رومانوی اداکاری کو آج بھی بہت پسند کیا جاتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں